اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی فائنل،پاکستان اور بھارت کاآج مقابلہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کوانٹن : ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی کے فائنل میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوگا۔پاکستان نے سیمی فائنل میں2-3 سے شکست دی تھی۔

تفصیلات کےمطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنے اعزاز کے دفاع سے ایک قدم کے فاصلے پر ہے۔آج فائنل میں پاکستان کوگولڈ میڈل میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلے کا سامنا ہے۔

ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی، پاکستان کی فائنل تک رسائی، مقابلہ بھارت سے ہوگا

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملاتھا جس میں مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1گول سے برابر تھا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کے درمیان مقابلہ دو، دو سے برابر ہوا تھا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کوریا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

واضح رہے پاکستان کو 2012 اور2013 میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے،اگر گرین شرٹس نے یہ ایونٹ بھی جیت لیا تو ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں