شارجہ : پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شارجہ کے تاریخی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتررہی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں راحت علی اور سہیل خان کی جگہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہناتھا کہ فاسٹ بالر سہیل خان اور راحت علی کو اس میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔
مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کی کپتانی کرنے والے لیجنڈ کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا.انہوں نے 48میجز میں کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج ویسٹ انڈیز کے خلاف49ویں ٹیسٹ میچ میں کپتانی کررہے ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستان نے 24ٹیسٹ میچوں میں فتوحات حاصل کیں۔
یاد رہے کہ قوم کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں حریف ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-2 کی شاندرار برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ اگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔