اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کےنفاذ پر اجلاس میں گزشتہ فیصلوں کےنفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کےنفاذ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کو تیار کرنے کے سلسلے میں غور کیا۔

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں کیسزکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں دہشت گردی کی وارداتوں پر آئی جی نے سندھ حکومت کو رپورٹ پیش کی۔


مزید پڑھیں : سندھ میں‌ ‌دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری،93 مدارس کی نگرانی کا حکم


گذشتہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دے دی، انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا، صوبے کے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے حکم دے دیا گیا ساتھ ہی کراچی کے مضافات اور کچی آبادیوں کا ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعلٰیٰ سندھ کو سرکاری زمین قائم پر سیاسی جماعتوں کے دفاتر گرائے جانے پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تنظیمیں پاکستان کی دشمن ہیں، کوئی بھی تنظیم دہشت گردی میں ملوث پائی گئی تو اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں