ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،اضافے کی سمری مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ ماہ نومبر میں بھی برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے، اوگرا نے 3 سے 15 فیصد تک قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،قیمتوں کا اضافی بوجھ وزارت خزانہ برداشت کرے گی، قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی جس کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے کی سطح پر برقرار تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تینتالیس روپے پچیس پیسے، لائٹ ڈیزل تینتالیس روپے چونتیس پیسے تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں