اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

پنجاب بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن، تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

لاہور میں پولیس نے شاہدرہ سے تحریک انصاف کے 5 کارکن گرفتار کرلیے جن میں اعجاز باجوہ، طارق محمود، بشیر احمد، وقاص ستار اور محمد حنیف شامل ہیں۔ پولیس نے تحریک انصاف کے ایگزیکٹیو رکن صابر حفیظ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

پولیس نے تحریک انصاف کے داتا گنج بخش ٹاؤن کے نائب صدر خواجہ جمشید کے گھر پر بھی دھاوا بول دیا۔

نواز شریف کو ملک کی نہیں کرپشن سے بنائے ہوئے پیسے کی فکر ہے، عمران خان *

راولپنڈی میں پولیس نے تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے رہنما سیموئل یعقوب کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہوگئے۔

منڈی بہاؤ الدین میں بھی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 36 کارکن گرفتار کر لیے۔

گجرنوالہ میں تحریک انصاف کے رہنما خالد عزیز لون کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن خالد عزیز لون پہلے ہی بنی گالہ پہنچ چکے ہیں۔ پولیس نے ان کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں