اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظالموں کا سورج غروب ہورہا ہے، کل ایک نئی صبح طلوع ہوگی، چند روز میں پتا چل جائے گاکہ ہماری کتنی بڑی جیت ہوئی۔
یہ پڑھیں:عمران خان پسپا ہوگئے، یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منائیں، جاوید ہاشمی
پریڈ گرائونڈ میں یوم تشکر کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد موجود کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو انقلاب چاہتے تھے اس کی شروعات ہو گئی، جمعرات سے سپریم کورٹ نواز شریف کی تلاشی لے گی۔
اسی سے متعلق:تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی
انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے 10 گھنٹے تک شیلنگ برداشت کی، عوام اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں تو یہ نتیجہ نکلتا ہے، کارکنوں کی عظمت کو سلام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانامہ لیکس کیس ، سپریم کورٹ کا فریقین سے تحریری جواب طلب
دوسری جانب اسی حوالے سے پریڈ گرائونڈ میں اظہار تشکر کی تقریب کے حوالے سے اے آر وائی کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ بنی گالا کی موجودہ صورتحال مایوس کن نہیں لگ رہی، عمران خان کے فیصلے کے بعد بھی کارکنان مایوس نہیں ہوئے، ان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹر نے بتایا کہ بڑی تعداد میں گاڑیاں بنی گالہ میں داخل ہورہی ہیں، بکرے قربان کیے جارہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ اچھا فیصلہ کیا ہے عمران خان نے۔