اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کوہلیری کلنٹن پر برتری حاصل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کوپہلی بارحریف امیدوارہلیری پرسروے میں سبقت حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ایک نئے نیشنل پول کے مطابق پہلی بار رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

امریکی نیشنل سروے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو 46 فیصد پوائنٹس جبکہ ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو 45فیصد پوائنٹس ملے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 8نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل دونوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔دونوں نے گزشتہ روز انتخابی ریاستیں فلوریڈا، پنسلوینیا اور وسکونسن کے دورے کیےہیں۔

ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی کی ایک وجہ ایف بی آئی نے2001 میں سابق صدر بل کلنٹن کی کی جانے والی تفتیش کے 129 دستاویزات جاری کر دیے ہیں۔

یاد رہےایف بی آئی نےیہ دستاویزات فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دی گئی درخواست پر عام کیے ہیں۔یہ تحقیق 2005 میں بند کر دی گئی تھی۔

ہلیری کلنٹن کی ٹیم نے ان دستاویزات کو ایسے وقت منظر عام پر لانے پر سوالات اٹھائے ہیں جب انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔انہوں نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہلیری کلنٹن نے ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایاتھا۔

مزید پڑھیں: اگر ٹرمپ کو شکست ہوئی تو وہ شاید نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں،ہلیری کلنٹن

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہلیری کلنٹن نے فلوریڈا میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ اگرڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں شکست ہوئی تو وہ نتائج ماننے سے انکار کردیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں