اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

دھرنانہیں دیا،100روپے واپس کریں،کھلاڑی کا کپتان کوخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےکارکن اللہ دتہ نےدلبرداشتہ ہو کر عمران خان کوخط لکھ دیا، خط میں کارکن کا کہنا ہے کہ دھرنا نہیں دیا، سو روپے واپس کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دھرنے مؤخر کرنے پر ایک کارکن پھٹ پڑا، کارکن نے عمران خان کے نام خط لکھا، جس میں دھرنے کیلئے دئیے گئے سو روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ناراض کارکن نے خط میں مزید لکھا کہ آپ سے ملاقات کی خواہش بھی جو پوری نہ ہوئی لیکن کوئی بات نہیں، پارٹی کے لئے کام جاری رکھوں گا، بس آپ دھرنے کے نام پر لئے گئے سو روپے لوٹا کر شکریہ کا موقع دیں۔

letter-main


مزید پڑھیں : دھرنا مؤخر ، تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی


یاد رہے کہ گزشتہ روز اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد دھرنا مؤخر کرتے ہوئے اسلام آباد پیریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہمارا مقصد پورا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنان سے دھرنے کے لیے کم از کم سو سو روپے بہ طور چندہ جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کے خاتمے تک دھرنے پر بیٹھے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


مزید پڑھیں : عمران خان کی دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندے کی اپیل


عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس تبدیلی کے لیے ہر ایک کو آگے بڑھنا ہوگا اور کرپٹ حکومت کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ضرور ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں