ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو چاہیے کہ سعودی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کام کریں، آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہوں گے۔
سعودی عرب ریاض میں عشایے کی تقریب سے خطاب میں سفیر پاکستان منظور الحق نے تھنکر فورم کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کے تمام افسران پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔
پڑھیں: سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان
بریگیڈیئر شاہد منظور نے بتایا کہ مستقبل میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مذید مستحکم ہوں گے۔اس ضمن میں عبدالشکور شیخ ،سردار محمد خٹک ،محمود لطیف ،ڈاکٹر عامر نے سفیر پاکستان منظور الحق کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کے خدمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مشکلات، بھارتیوں کے لیے آسانی
تھنکر فورم کے صدر رانا خالد نے کہا کہ سفارتخانہ کے تمام افسران جان فشانی سے کمیونٹی کے لیے کام کر رہے ہیں اور اُن کے حقوق کے لیے مختلف فورمز پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔