پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

شارجہ ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔ پل پل رنگ بدلنے کے بعد شارجہ ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا اور یاسر شاہ کی بولنگ نے آسان اور چھوٹا ہدف مشکل بنا دیا۔

match-1

تاہم ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے 87 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تھی تو اسے صرف 31 رنز کی برتری حاصل تھی۔

match-2

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دیویندرا بیشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن بھی ڈگمگا گئی اور صرف 67 رنز پر ہی 5 کھلاڑی ہمت ہار گئے ہیں۔ وہاب ریاض نے بھی تباہ کن بولنگ کی۔ پہلے بلیک ووڈ اور پھر چیس کو پویلین بھیجا۔

ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 39 رنز درکار تھے۔ کریگ برتھ ویٹ اور شین ڈوریچ کی شراکت نے جیت کی راہ ہموار کردی۔ پہلی اننگز میں آؤٹ نہ ہونے والے برتھ ویٹ اس بار بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ برتھ ویٹ اور ڈوریچ نے 60، 60 رنز بنائے۔

match-3

آخری دن پاکستان کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔ سیریز میں 21 وکٹیں لینے پر یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس دورے میں ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش سے دو چار کیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے پہلے دو ٹیسٹ جیت کر سیریز 2.1 سے اپنے نام کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں