پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے ہارون آباد پل، برہان انٹرچینج سمیت دیگر مقامات پر شیلنگ اور فائرنگ کے واقعات پر وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کا برہان انٹر چینج پر قیام، پولیس کی شیلنگ
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ پشاور ظفر اقبال کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس معنقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیے جانے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی ، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت دیگر عہدے داروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق
پختون خوا حکومت کے عہدے دار اور پی ٹی آئی کے رہنما مشتاق غنی نے کہا کہ تشدد جن علاقوں میں ہوا وہاں مقدمات درج کرائیں گے، اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔