جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو زرداری عمران خان بننے کی کوشش نہ کریں، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عمران خان بننے کی کوشش نہ کریں، سیاست میں مخالفت کریں لیکن قومی اداروں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے لانڈھی ٹرین حادثے میں دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا ، انکا کہنا تھا کہ گذشتہ روز لانڈھی ٹرین حادثہ میں 22قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،حادثے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینگے، اس واقعہ کی پر کسی کو ذمے دار نہیں ٹھہرا سکتے۔

بلاول عمران خان بنے کی کوشش نہ کریں

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بلاول عمران خان بنے کی کوشش نہ کریں، ایسا کرنے سے وہ مزید نیچے چلے جائیں، آپ تقریریں لکھنے والوں کی باتوں میں نہ آئیں بلکہ ڈیڑھ سال میں سندھ کے لیے کچھ کریں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ریڈ لائن عبور کی تو ہم بھی کرینگے۔

عمران خان 2018 کے انتخابات کی تیاری کریں

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد دھرنا سازش تھا شہروں کی لاک ڈائون کی سیاست کرنے والے سمجھ لیں اگر وہ اس سیاست سے بعض نہ آئے ان کی سیاست لاک ڈائون ہوجائے گی، تبدیلی مارشل لاء یا دھرنوں سے نہیں آئے گی، عمران خان 2018 کے انتخابات کی تیاری کریں۔


مزید پڑھیں : عمران خان جیسا بے شرم آدمی نہیں دیکھا، خواجہ سعد رفیق


ایم کیوایم کو خود ان کے بانی نے نقصان پہنچایا

وزیر ریلوے نے کہا کراچی کو بند کرنے والے اب تین حصوں میں بٹ گئے ہیں، ایم کیوایم کو خود ان کے بانی نے نقصان پہنچایا، جن لوگوں نے بانی متحدہ سے علیحدگی کا اظہار کیا وہ قابل ستائش ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ ریلوے کا نظام بہت پرانا ہے اور وسائل کی کمی ہے لیکن اس کے باوجود بہتر کام ہورہا ہے، ہم خسارے کو 37سے 27پر لے آئے ہیں، ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنا شروع کردیا گیا جبکہ ریلوے کا سسٹم مکمل طور پر کمپیوٹر آئزڈ کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں