کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چائیے ایم کیو ایم اور پاکستان کی سالمیت ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے تحت خواتین کا جنرل ورکز اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم بہت جلد حکومت سندھ کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے وائٹ پیپر جاری کرے گی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چائیے،اپنے حقوق کے لیے تاریخی دھرنا دے سکتے ہیں اور اگر دھرنا دینے پر آگئے تو یو ٹرن پالیسی نہیں ہو گی۔ دھرنے کا شور اور باتیں کرنے والے لیڈران ڈیڑھ سو لوگ بھی جمع نہیں کرسکے۔
پڑھیں: جس دن صوبے کا سوچا بنا لیں گے، فاروق ستار
فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ متحدہ پاکستان چھوڑنے والے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین جلد ہمارے ساتھ ہوں گے اور دیگر ناراض لوگ بھی ہمارے پاس آجائیں گے، ایک سال میں پھر انقلاب لاکر دکھائیں گے۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج گرفتار، 12 مئی اور متعدد وارداتوں کا اعتراف
خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ 22 اگست کے بعد لوگ ایم کیو ایم کو کمزور سمجھ رہے تھے مگر آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور نکھر چکے ہیں کیونکہ ہمارے اندر صفائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما لیکس پر متحدہ کا مؤقف واضح ہے، اس معاملے میں سپریم کورٹ پر کسی بھی جماعت کا دباؤ قبول نہیں کریں گے کیونکہ پوری قوم کی نظریں انصاف کے فیصلے کی منتظر ہیں۔