ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر کی بھارت کے اراکین پارلیمنٹ کو کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان اسپورٹ بورڈ کے صدر اور وفاقی وزیرِ ریاض پیرزادہ نے بھارت کے اراکین پارلیمنٹ کو پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنےکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون چھوڑیں اور کرکٹ کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹ بورڈ کے صدر اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ جنگی جنون کو چھوڑ ے اور کرکٹ کا میدان سجائے کیوں کہ بھارت کے رہائشی بھی جنگ کے بجائے کھیل دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے جنگی جنون میں مگن بھارت کو مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کی اراکین اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی کرکٹ ٹیموں کا میچ رکھ لیں اور دیکھیں عوام جنگ چاہتی یا کھیل و تفریح کے مواقع دیکھنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس عمران خان اور نواز شریف جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں اس لیے بآسانی میچ جیت جائیں گے جب کہ اس طرف بھی لوک سبھا میں کئی بین الاقوامی کھلاڑی موجود ہیں۔

صحافی کی جانب سے پارلیمانی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستان اسپورٹ بورڈ کے صدر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اگر کھیل کی بات ہے تو کپتان عمران خان ہوں گے تا ہم اگر جنگ ہوئی تو کپتان نواز شریف ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں