جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پنجاب کے بعد کراچی میں بھی دھند چھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پنجاب کے بعد کراچی میں بھی صبح سویرے دھند چھاگئی، فلائیٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد بحال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد دھند نے شہرقائد میں بھی ڈیرے جمالئے، صبح سویرے کراچی کی فضا میں چھا جانے والی دھند سے حد نگاہ کم ہوکر سو پچاس میٹر رہ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دھند کے باعث کراچی میں فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، پی آئی اے کی فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی پرواز کو نوابشاہ کی جانب موڑ دیا گیا، جب کہ استنبول سے آنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو دبئی میں روک دیا گیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : پنجاب کے مختلف علا قوں میں دھند کا راج، حد نگاہ صفر ہوگئی


تاہم سورج نکلتے ہی دھند چھٹنے لگی اور مطلع صاف ہوگیا، جس کے بعد پروازوں کو کراچی کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

پنجاب میں کئی دنوں سے چھائی اسموگ کم ہونے لگی ہے، موٹر وے کے تمام سیکشنز کھلے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے، اس لئے گردآلود دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کئی دنوں سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں