اشتہار

پاکستان کے سب سے فربہ شخص کی سرجری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شالیمار اسپتال میں پاکستان کے سب سےفربہ نوجوان کی سرجری کی گئی ہے‘ تیس سالہ عدنان کا وزن تین سو بیس کلو گرام ہے۔

پاکستان کا سب سے زیادہ وزن والا یہ نوجوان گجرانوالہ سے تعلق رکھتا ہے اور اسے وہاں ببر شیر کے نام سے پکارا جاتا ہے اور اب یہ ببر شیر اپنی وجہ شہرت یعنی موٹاپے سے جان چھڑانے والا ہے۔

mota-post-1

- Advertisement -

لاہور کے شالیمار اسپتال میں عدنان کی سرجری ڈاکٹر معاذ نے کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ ماہ سے عدنان کا علاج کر رہے ہیں اور اگلے چھ ماہ میں اس کا وزن ساٹھ فیصد تک کم ہو جائے گا۔

ڈاکٹر معاذ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا واحد علاج پیٹ کو کاٹ کر علیحدہ کردینا ہے اور سرجری میں عدنان کا 70 فیصد پیٹ کاٹا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی حالت اب بہتر ہے لیکن اسے ایک ماہ تک نگہداشت میں رکھا جائے گا اور اس عرصے میں عدنان صرف مائع غذائیں ہی استعمال کرسکے گا۔

اس سے قبل ڈاکٹر معاذ دنیا کے سب سے وزنی نوجوان کی سرجری کر چکے ہیں۔ جس کا وزن 612 کلو گرام تھا اور اب اس کا وزن 100 کلوگرام ہے۔

mota-post-2

Comments

اہم ترین

مزید خبریں