اشتہار

کون بنے گا امریکہ کا صدر؟ کروڑوں ڈالرز کی شرطیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن پہلی خاتون صدر بنیں گی یا ڈونلڈ ٹرمپ صدارت سنبھالیں گے، سٹے باز سرگرم ہوگئے، سٹے بازوں نے کروڑوں ڈالرسٹہ پر لگا دیے ہیں جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کار بھی محتاط۔ ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے معرکے میں چند گھنٹے باقی ہیں، دنیا بھر میں سٹے باز بھی اندازے لگا رہے ہیں اور کروڑوں ڈالرز کی شرطیں لگ گئیں ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک امریکہ صدارتی انتخابات پر لگائے گئے سٹے کا حجم تیرہ کروڑ ڈالر جا پہنچا ہے جو کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر لگائی جانے والی شرط کے بعد سب سے بڑا سٹہ ہے۔

- Advertisement -

بیٹنگ ویب سائٹس کے مطابق ٹرم کے مقابلے ہیلری کے صدر بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔


مزید پڑھیں : امریکہ کا نیا صدر کون ہوگا؟امریکی صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی


دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری کا بھاری ہوتا پلڑا، ایشیائی اور امریکی اسٹاک مارکیٹس تیزی کا باعث بنا تاہم اسٹاک مارکیٹس میں تیزی زیادہ دیر نہ رہ سکی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے پولز میں بھی ہیلری کو ڈونلڈ ٹرم پر سبقت حاصل ہے۔

عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائینٹس کی برتری حاصل ہے، ہلیری کے پوائنٹس اڑتالیس جبکہ ڈونلڈٹرمپ کے چوالیس ہیں، ارلی ووٹنگ میں چار کروڑ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں، ریاست اوہائیو، نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا اور فلوریڈا میں کانٹے کےمقابلے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں