ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، سعودی ایئر چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد صالح ال عتیبی نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، سعودی ایئر چیف نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سعودی فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد سعودی فضائیہ کے سربراہ کا پرنسپل اسٹاف افسران سے تعارف کرایا گیا۔

بعد ازاں پاک فضائیہ اور سعودیہ فضائیہ کے سربراہان کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس کے دوران پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ میجر جنرل محمد صالح نے دہشت گردی کیخلاف پاک فضائیہ کے عزم کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

- Advertisement -

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر کہا کہ پاک اور سعودی فضائی افواج کے مابین بہترین پیشہ وارانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کو فوجی اور ہوابازی کی تربیتی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

سعودی وفد کو پاک فضائیہ تنظیمی ڈھانچے، کردار اور امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں:سعودی ایئرچیف


گزشتہ روز پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پیریڈ رسالپور اکیڈمی منعقد ہوئی تھی، جس میں سعودی عرب اور کویت سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس بھی شامل تھے۔

اس موقع پر سعودی عرب کے ایئر چیف محمد بن صالح الاُتیبی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے ایئر چیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں خوشگوار اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں دی جانے والی تعلیم اور تربیت کے معیار کو سراہا‘ سعودی فضائیہ کے سربراہ نے تربیت مکمل کرنے پر سعودی اور کویتی کیڈٹس کو مبارکباد بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں