بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایل اوسی پر فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3 شہید، پاکستان کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

راولاکوٹ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت تین شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے،۔پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا،پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، آج جنگی جنون رکھنے والے ملک کی افواج نے راولاکوٹ کے  بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج نے آج لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر فائرنگ اور مارٹر گولہ فائر کیا، جو ایک رہائشی مکان میں گرا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی سمیت تین شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ کھوئی رٹہ میں بھی ایک شہری بھارتی جارحیت کا نشانہ بن گیا۔


پڑھیں:  لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر


پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو خاموش کروایا گیا۔ پاکستان نے  اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے شدید احتجاج کیا ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔
 گزشتہ روز بھی بھارتی فائرنگ سے ایل او سی پر ایک خاتون سمیت تین شہری شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو امدادی پیکج دینے کا اعلان


یاد رہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نیتجے میں اب تک متعدد افرادشہید و زخمی ہوچکے ہیں، بر بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کروایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں