منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نئے بلدیاتی نظام کے لیے سندھ بینک میں اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ سابقہ بلدیاتی سیٹ اپ کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد نئے بلدیاتی نظام کے تحت سندھ بینک میں اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم شہری حکومت، ٹاؤنز، تعلقہ، یونین کونسلز کے دور میں کھولے گئے بینک اکاؤنٹس کالعدم قرار دے دیئے گئے۔

sindh-post-01

میونسپل کمشنرز، ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو 2 دن میں سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھول کر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پہلے بلدیاتی اداروں میں صرف تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سندھ بینک میں اکاونٹ کھولے گئے تھے، اب سندھ کی تمام کونسلز کے اکاؤنٹس سندھ بینک میں کھول کرتمام تر مالی امورسندھ بینک کے ذریعے انجام دئیے جائیں گے۔

سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھولنے میں ناکام رہنے والی کونسل کےفنڈز روک لئے جائیں گے، علاوہ ازیں محکمہ فنانس کی ہدایات کے بعد بلدیاتی اداروں کو سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں