بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لاہور:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں راوی روڈ کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں آگ لگنے سے3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں علی الصبح شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،فائر بریگیڈ کی جانب سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

آتشزدگی کےاس واقعے میں تین افراد 20 سالہ جاوید، 40 سالہ جہاں زیب اور 20 سالہ شاہد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے دفتر میں آگ لگنے سےریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے علاقے شالامار لنک روڈ کے قریب چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے دفتر میں آگ لگنے سے سارا ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

مزید پڑھیں:فاطمہ میموریل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں لاہور کے علاقے شادمان میں واقع فاطمہ میموریل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے 1 گھنٹے کے دوران قابو پالیاتھا۔

اسپتال میں آگ لگنے کے دوران باحفاظت تمام مریضوں کو اسپتال سےباہر نکال لیا گیاتھااورخوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں