اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ، غیر معیاری چاکلیٹس بنانے والی فیکٹری پر جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب فوڈاتھارٹی کا نجی سویٹ فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی میں غیر معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مترادف مٹھائی اور چاکلیٹ بنانے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جب کہ غیر معیاری چیزیں ضبط کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مٹھائی، چاکلیٹ اور بچوں کی کھانے پینے والی اشیاء بنانے ولی نجی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر معیاری مصنوعات ضبط کر لیے جب کہ حفظان صحت کے اصولوں سے انحراف کرنے پر مالکان پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

ذرائع کے مطابق کھانے کی غیر معیاری اشیاء تیار کرنے کی شکایت پر نجی فیکٹری میں چھاپہ پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین اور ڈپٹی ڈائریکٹر بدر منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مارا اور فیکٹری میں گندگی اور غلاظت کی مجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ نورالامین کا کہنا تھاکہ گوجرانوالہ میں کسی صورت بھی ناقص اشیا ء کو فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کھانے پینے کی غیر معیاری مصنوعات اور حرام اور مکروہ جانوروں کے گوشت کی ترسیل کی اطلاعات کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی تا دیبی سرگرمیاں تیز کر رکھی ہیں اور عوامی شکایت کے پیش نظر کئی ریسٹورینٹ اور مٹھائی کی دُکانوں کو بند کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں