جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ریکھا کی جادوئی آواز اور راستوں کا بوجھل پن

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر‘ سے کا ایک اور گانا ’راستہ تھم گیا‘ جاری کردیا گیا ہے۔ گانے میں مشہور بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج نے گلوکاری کے جوہر دکھائے گئے ہیں۔

گانے کی موسیقی بالی ووڈ میوزک کے ایک اہم نام وشال بھردواج نے ترتیب دی ہے۔ گانے کو ریکھا بھردواج نے اپنی جادوئی آواز میں گایا ہے جو فلم بینوں کے دلوں کو متاثر کرنے میں یقیناً کامیاب رہے گا۔

dps-2

ریکھا اس سے قبل بھارتی فلموں کے لیے کئی گانے گا چکی ہیں جن میں اوم کارا فلم کا مشہور گانا ’نمک‘ بھی شامل ہے۔ گانے کی شاعری سید محمد احمد نے لکھی ہے۔

dps-3

اس سے قبل فلم کے ٹائٹل سونگ سمیت دو مزید گانے جاری کیے جا چکے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

رنگ، رقص اور دلوں کا ملن *

فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کے مرکزی کرداروں میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق اور صنم سعید شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں طوبیٰ صدیقی، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم میں رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر شامل ہیں۔

گانا ’راستہ تھم گیا‘ حریم فاروق اور عدیل حسین پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ان دونوں کو ایک پیچیدہ قسم کے رشتے میں جڑا ہوا دکھایا گیا ہے اور یہ گانا بھی ان کے رشتے کی اسی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

معروف ہدایت کار مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں