اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سکھ یاتری بن کرآنے والا مشکوک بھارتی شہری ملک بدر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سکھ یاتریوں کا روپ دھار کر آنے والے بھارتی شہری کو واہگہ بارڈر پر امیگریشن حکام نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد گرفتار کر کے واپس بھارت بھیج دیا، گورمیت سنگھ مشکوک سرگرمیوں کے باعث پہلے ہی بلیک لسٹ تھا۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر الماس خان کے مطابق بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پہلے ہی پاکستان کی جانب سے مشکوک قرار دییے جانے والے شخص کو واہگہ بارڈر کے مقام پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کر کے ملک بدر کردیاگیا۔

ss-2

بھارتی شہری کے پاکستان میں داخلے پر پابندی تھی اُس نے گورو نانک  کے جنم دن کے موقع پر یاتری کی حیثیت سے پاکستان کا ویزا حاصل کیا اور آج صبح مذہبی رسومات کے لیے آنے والے 900 سکھوں کے ساتھ واہگہ کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔

واہگہ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے مسافروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہوئی تو گورمیت سنگھ امیگریشن حکام سے بچنے میں ناکام رہا اور جعلی کاغذات کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے گورمیت سنگھ کو گرفتار کرکے واہگہ کے راستے واپس بھارت بھیج دیا ہے۔ حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ گورمیت سنگھ کو مشکوک نقل و حرکت پر بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اُس نے سکھ یاتریوں کا بھیس بدل کر دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی ۔

خیال رہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 548 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

اس ضمن میں آج صبح بھارت سے پہلی ٹرین 900 یاتریوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہوئی جس کے دوران مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ملک بدر کردیا گیا۔

سکھ یاتریوں کے بھیس  میں داخل ہونے والے بھارتی شہری گورمیت سنگھ کی مشکوک نقل وحرکت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی حکومت نے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا تھا تاہم اس بار اُس نے سکھوں کا روپ دھارا اور پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں