بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دفترخارجہ کی بھمبرسیکٹرپر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفترخارجہ کےترجمان کا کہناہے کہ بھارت مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر کئی بار بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نےبھمبرسیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

نفیس زکریا کا کہناتھا کہ بھمبر سیکٹر پر وطن کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ بھارت نےکشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے اور کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے بھارت اشتعال انگیزی کررہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فورسز کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت پربھرپور جواب دیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید

خواجہ آصف کا کہناتھاکہ بھارت خطے کے امن کےلیے خطرے کا باعث ہے اور وہ پاکستان کو دباﺅ میں رکھنا چاہتا ہے لیکن اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم شہید ہونے والے فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورہمیں پاک فوج پر فخر ہے،وطن کے دفاع کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور سفارتی سطح پر بھی اسی طرح کا جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں