لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ طیب اردوگان کی آمد پر اُن کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا تاہم کچھ لوگوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے کا فیصلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ ملکی ترقی سے خوش نہیں ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاک ترک تعلقات پہلے سے بہتر اور مضبوط ہوئے ہیں، ملک میں امن قائم ہوگیا ہے اس لیے دوسرے ممالک کے لوگ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ طیب اردگان کی آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کریں گے تاہم کچھ لوگ جو پارلیمنٹ میں آتے وہ اپنے بائیکاٹ کی ضد پوری کر لیں مگر اس سے اچھا پیغام نہیں جائے گا۔
پڑھیں: ’’ طیب ادرگان کی آمد، پاک ترک اسکول بند اور عملے کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ‘‘
خیال رہے ترکی کے صدر اگلے ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اُن کی آمد پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔