بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

حکومتِ سندھ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دے، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور فیصل سبزواری سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج عدالت کی جانب سے میئر کراچی کی دہشت گردوں کی علاج میں سہولت کار بننے کے آخری مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ضروری کارروائی کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے ان کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کو بھی رہائی ملی ہے۔

- Advertisement -

اسیر میئر کراچی کی رہائی کے بعد سب سے پہلے ڈاکٹر فاروق ستار نے انہیں گلے لگایا اور پھولوں کا ہار پہنایا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان، فیصل سبزواری اور عبدالوسیم نے وسیم اختر کو ہار پہنائے اور مبارک باد دی اور وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے باہر لے کر آئے۔

mqm-post-1

وسیم اختر سینٹرل جیل سے جیسے ہی باہر آئے ان کی آمد پر کارکنان نے گل پاشی کی اور زبردست نعرے بازی کی، اس موقع پر کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا۔ بعد ازاں وسیم اختر ریلی کی صورت میں مزار قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کے بعد تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، اب ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر پی آئی بی جائیں گے اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

وسیم اختر کی زوجہ نائیلہ وسیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے قصور کو چار ماہ تک پابندی سلاسل رکھا گیا، شوہر کی رہائی پر خوشیاں منائیں گے اور میرے شوہر جلد کراچی کی خدمت میں مصروف ہوجائیں گے۔

وسیم اختر کی مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو 

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میری شدید خواہش تھی کہ میئر کراچی کا حلف اٹھا کر مزار قائد پر حاضری دوں جو نہ دے سکا لیکن آج حاضری کے بعد میں نے یہ تہیہ کیا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے جو مجھے مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا ر لاؤں گا۔


Waseem Akhtar vows to resolve all issues facing… by arynews

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیں تاکہ کراچی کےمسائل حل کرنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں