جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘فلم کو دیکھ کر لاہور یاد آگیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ امریکا میں بھی ریلیز کردی گئی۔ فلم کو دیکھنے کے لیے امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کا ہجوم امڈ آیا۔

اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم لاہور سے آگے پاکستانی سینما کی کامیاب فلم ثابت ہوئی جس نے پاکستان میں ریلیز کے بعد کھڑکی توڑ بزنس کیا۔ اب اس فلم کو امریکا میں بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلاس میں فلم کو ریلیز کیا گیا جہاں فلم کو دیکھنے کے لیے پاکستانیوں اور غیر ملکی عوام کا ہجوم امڈ آیا۔

فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ ایک پاکستانی کا کہنا تھا کہ فلم نے لاہور کی یاد دلا دی۔

ڈیلاس کے سینما کے پاکستانی مالکان نے پاکستانی فلموں کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فلمیں دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے۔ پاکستانی فلموں کا معیار بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جارہی ہیں۔

صبا قمر کا نیا کردار ان کی صلاحیتوں کا امتحان *

فلم لاہور سے آگے کی کہانی مرکزی کرداروں کے سفر پر مشتمل ہے جس کے دوران انہیں مختلف سنگین و رنگین حادثات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں لاہور کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف خوبصورت مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں صبا قمر اور یاسر حسین موجود ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض وجاہت رؤف نے انجام دیے ہیں۔

فلم کی نمائش پاکستان بھر کے سینما گھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں