اشتہار

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی بحریہ کی آبدوز پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنادیا ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی آبدوز نے بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستانی سمندر حدود کی خلاف ورزی کرنے کی خفیہ کوشش کی تاہم پاک بحریہ کی بہترین دفاعی تکنیک کسے سبب بھارت کی یہ مذموم سازش ناکام ہوگئی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے بھارتی آبدو ز کی نقل وحرکت کو محسوس کرتے ہی بروقت کارروائی کی اور مسلسل تعاقب کرتے ہوئے اسے بھارتی پانیوں میں پچا س ناٹیکل میل اندر دکھیل دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پر مسلسل دراندازی کر رہا ہے اور آئے دن اسے وہاں منہ کی کھانی پڑرہی ہے جس کے سبب بھارت نے سمندر ی مقام دراندازی کرنے کی کوشش کی جہاں اسے منہ کی کھانی پڑی۔

ایڈمرل احمد تسنیم نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ بھارت نے پانی کےنیچے سے کبوتر بھیجا تھا جو کہ ہم نے پکڑلیا‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا پاک بحریہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھارت کو ہرقسم کی محاذ آرائی کا منہ توڑ جواب دینے کی قوت رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں