اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

قانونی ٹیم کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں،پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ترجمان نے پانامالیکس کیس میں قانونی ٹیم کی تبدیلی کی خبروں کو بالکل بے بنیاد ،من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ایسی افواہوں کی ترویج قابل مذمت ہے، قانونی ٹیم میں تبدیلی کی اطلاعات کی پہلے بھی تردید کر چکے اور ایسی افواہوں کو دوبارہ مسترد کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی کہ افواہ سازوں کا آلہ کار بننے کی بجائے حقائق پر توجہ دیں، حکومتی حربوں اور سازشی ٹوٹکوں سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

- Advertisement -

انکا مزید کہنا تھا کہ قانونی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں بطریق احسن مقدمے کی پیروی میں مصروف ہے۔


مزید پڑھیں : پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان


یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے وکلاء کی کارکردگی کے حوالے سے انصاف لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف کے وکلاء کے دلائل اور کارکردگی پر نگاہ ڈالی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے وکیل نعیم بخاری اور حامد خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان جارحانہ انداز میں کیس لڑ نے میں ناکام رہے ہیں۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حامد خان کی جگہ بابر اعوان کو پاناما کیس میں وکیل مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اہم حلیف شیخ رشید پہلے ہی وکلاء کی تبدیلی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں