اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مصباح الحق نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ : مصباح الحق نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پچاس میچز میں کپتانی کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں، کرسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل مصباح نے ٹیم کے ہمراہ پچاسویں ٹیسٹ کی قیادت کرنے کا جشن مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔

misbah-ul-haq

- Advertisement -

مصباح الحق نے دو ہزار دس کے مشکل حالات میں ٹیم کو سمبھالا اور پھر اگے بڑھتے چلے گئے، مصباح نے اپنی قائدانہ صلاحیت سے ٹیم کو کئی کامیابیاں دلوائی، مصباح کی قیادت میں ہی قومی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر پہنچی جبکہ مصباح کو سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

دوہزار دس میں مصباح کو کپتانی دی گئی تھی، چھ سال میں مصباح اڑتالیس ٹیسٹ میں کپتانی کرچکے ہیں، مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 24 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 13 میچز میں شکست ہوئی اور 11 میچز ڈرا ہوئے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح نے عمران خان کے اڑتالیس ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اور زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کپتان بن گئے تھے۔


مزید پڑھیں : مصباح نے عمران خان کے 48ٹیسٹ میں کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیا


اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر مصباح ایشیا کے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، مصباح کی کپتانی میں پاکستان ورلڈ نمبر ون بنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میس بھی حاصل کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی اور سری لنکا کے ارجنا رانا ٹنگاکو پچاس سے زائد میچز میں قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں