ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کشمیری پاکستانی پرچم بلند کرنے پر شہید ہورہے ہیں، سردار عتیق

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں تنہا ہو چکی ہے، انڈیا سرحد پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کو شہری بنا کر پیش کررہا ہے، ہمارے حکمران مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دیتے مگر کشمیری ہر روز پاکستانی پرچم بلند کرنے پر جامِ شہادت نوش کررہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے حکمران مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتے لیکن کشمیری ہر روز سری نگر میں پاکستانی پرچم بلند کر کے جام شہادت نوش کررہے ہیں۔


پڑھیں:  ’’ سرینگر: جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج ‘‘


انہوں نے کہاکہ بھارت سیزفائر کی خلاف ورزی کرکے یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستانی فوج کو اخلاقی حمایت حاصل نہیں لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں تنہاء ہوچکی ہے۔

سردار عتیق کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے لیکن بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا لائن آف کنٹرول پر ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کو شہری بنا کر کے پیش کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ مسلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے جس کا جلد ازجلد حل ہونا چاہیے۔


مزید پڑھیں: ’’ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آج یوم استقلال منایا جارہاہے ‘‘


آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران اتنی ہمت نہیں رکھتے کہ مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکیں، ہم مسئلہ کشمیر پر بہتری کے خواہش مند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں