ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

فیصل آباد: بس نہر میں گرنے سے24افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں راجباہ روڈ پر تیزرفتاری کے باعث شافٹ ٹوٹنے سے بس نہر میں جا گری۔حادثے میں 24افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں آج صبح صادق آباد جانے والی بس تیزرفتاری کے باعث شافٹ ٹوٹنے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر راجباہ کی حفاظتی دیوار اور ٹیلی فون کا کھمبا توڑتی ہوئی نہر میں الٹ گئی۔

حادثے میں آٹھ بچوں سمیت چوبیس مسافر زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔ریسکیو عملے نے12 افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا جبکہ 12زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور بس کو انتہائی تیزرفتاری سے چلارہا تھا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: یونیورسٹی بس حادثہ، 1 شخص جاں بحق، 19طالبات سمیت20 زخمی

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 2 نومبر کویونیورسٹی کی تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ انیس طالبات سمیت بیس زخمی افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں