اشتہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، آرمی چیف کی مدتِ ملازمت 28 نومبر کو ختم ہورہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا، انھوں نے الوداعی ملاقات کا آغاز لاہور سے کیا ، آرمی چیف نے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

- Advertisement -

دنیا کی بہترین فوج کی قیادت میرے لئے باعث افتخارہے، آرمی چیف

خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ  کہ پاک فوج ہرطرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، کوئی میلی آنکھ سے ملک کی جانب دیکھنے کامتحمل نہیں ہوسکتا، دنیا کی بہترین فوج کی قیادت میرے لئے باعث افتخار ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام آسان نہیں تھا ، ملک میں امن وامان کے قیام کی تکمیل ہماری عظیم قربانیوں اور قومی عزم کا ثمر ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کواستحکام ملا، ہماری قوم دنیا کی بہادر عوام ہیں، جنہوں نے ہرمشکل وقت میں بھرپور کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ جوان پاک فوج کی بھرپور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کی خدمت کا پوری تندہی سےعظیم فریضہ سرانجام دیں۔

یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف کو کیسے الوداع کیا جائے؟ وزیراعظم ہاؤس میں شایان شان انداز میں رخصت کرنے کے لئے تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں۔


مزید پڑھیں : جنرل راحیل شریف کو کیسے الوداع کیا جائے؟ تیاریاں شروع


ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاکستانی سپہ سالار کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوظ بنانے اور دہشتگردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا جائے گا

واضح رہے کہ 27 نومبر 2013 کو سپہ سالار بننے والے راحیل شریف کی مدت ملازمت 28 نومبر2016 کو مکمل ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں