پیر, جون 9, 2025
اشتہار

سانحہ 12مئی ری اوپن کیس،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا سماعت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی ری اوپن کیس کی سماعت سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ بارہ مئی کیس ری اوپن کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے انکار کردیا ہے، بینچ کے سربراہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ کیجانب سے کیس کی سماعت سے انکار کے بعد عدالت نے کیس سماعت کیلئے بینچ نمبر دو میں منتقل کردیا ہے۔

اس سے قبل عدالت عالیہ سندھ نے بارہ مئی کیس کو ری اوپن کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

درخواست گزار اقبال کاظمی نے سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کیس کی دوبارہ سماعت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا تھا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز نے بارہ مئی کیس ختم کیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں بارہ مئی دو ہزار سات کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کی آمد پر وکلاء سمیت پچاس سے زائد شہریوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، اسوقت کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس صبیح الدین نے تحقیقات کیلئے لارجر بینچ بھی بنایا تاہم ابتک نہ تو قاتل بے نقاب ہوئے اور نہ ہی کسی کو سزا ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں