کراچی: شہر قائد میں دفاعی نمائش کے موقع پر صبح سے ہی شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہے، حسن اسکوائر کے اطراف جانے والی سٹرکیں بند ہونے کے باعث کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے اور مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی کراچی سلمان لودھی کے مطابق شہر کی صرف ایک سڑک بند ہونے سے ٹریفک پولیس کے پلان کا پول کھل گیا ہے، پولیس کی جانب سے ناقص حکمتِ عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
سلمان لودھی نے کہا کہ سول اور جناح اسپتال کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہے جس میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئیں ہیں۔ ٹریفک سنگلز کام کررہے جبکہ پولیس اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر موجود ہیں تاہم دفاتر کی چھٹی ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ ٹریفک کے پھنسے لوگ جلدی جانے کے چکر میں اپنی گاڑی غلط ٹریک پر لے جاتے ہیں جو ٹریفک جام کی بڑی وجہ ہے۔
پڑھیں: ’’ آئیڈیاز 2016، متبادل ٹریفک روٹ کا اعلان ‘‘
کچھ اہم شاہراہیں وی وی آئی پی موومنٹ کے سبب بند ہیں جس کے باعث ٹریفک جام ہے، لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہیں، ٹریف جام کے سبب ذیلی سڑکیں گھی بند ہوگئیں ہیں۔