اشتہار

ہلیری کےخلاف ای میل اسکینڈل کی تحقیقات نہیں ہونگی، مشیر ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : مشیر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے خلاف ای میل اسکینڈل کی تحقیقات نہیں ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر ہلیری ای میل اسکینڈل اور کلنٹن فائونڈیشن کی مزید تحقیقات کے لیے زور نہیں دیں گے۔

دوسری جانب ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو تکلیف دینا نہیں چاہتے، میں چاہتا ہوں کہ ہم آگے بڑھیں، ہیلری نے پہلے ہی بہت تکالیف برداشت کی ہیں، ان کیخلاف مزید تحقیقات نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران ہلیری کلنٹن کو جیل بھجوانے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ جوشخص سرکاری منصب پر فائز ہونے کے بعد اہم سرکاری معلومات کو اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے دوسروں کے ساتھ شئیر کرے تو بھلا وہ کیسے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل ہوسکتا ہے۔


مزید پڑھیں : متنازعہ ای میلز اسکینڈل ہیلری کلنٹن کے گلے پڑگیا


ان کا کہنا تھا کہ یہ خلاف قانون اور ناقابل معافی جرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

اکتوبر کے صدارتی مباحثے کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدربننےکی صورت میں وہ ای میل اسکینڈل کیلئے خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کریں گے اور انکے خلاف تفتیش شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انتخابات سے قبل ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کو ای میل اسکینڈل میں کلیئر قرار دے دیا تھا۔


مزید پڑھیں : ای میلز کی تحقیقات،ہلیری کلنٹن کوکلین چٹ مل گئی


ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہو کہ انہوں نے بطور وزیرخارجہ قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں