لاہور : وزیر اعلی پنجاب کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیاگیا ہےاس دوران وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں شامل گاڑی نے موٹرسائیکل سوارشہری کوٹکرماردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبعیت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر اتفاق اسپتال کیا گیا،اسپتال روانگی کے دوران وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول میں شامل پولیس نے موٹر سائیکل سوار شہری کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل سوار شخص کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسی سے متعلق : وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں شامل پولیس وین شہری کوٹکرمارکرموقع پر رُکے بغیر روانہ ہو گئی جب کہ سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کرنے میں تاخیر اور مشکلات کا سامنا رہا جس پر عوام نے پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔