ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اتفاق اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،انہیں کچھ دیر کے لیے سی سی یو میں رکھا گیا اور ای سی جی بھی کی گئی۔

ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سینے میں درد کی شکایت پر اتفاق اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا دو مرتبہ ای سی جی کی گئی اور کچھ دیر کے لیے سی سی یو میں رکھا گیا تا ہم اب ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کا معائنہ کیا ہے اور چند ضروری ٹیسٹ بھی کیے گیے تا ہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک اور ای سی جی کرنے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کام کے دباؤ اور بے انتہا مصروفیت کی وجہ سے آرام کرنے کا وقت نہیں مل پاتا ہے اور وہ اپنی خوارک پر بھی توجہ نہیں دے پاتے ہیں اسی لیے ڈاکٹرز نے انہیں ایک دو دن کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی جانب سے موصول جذبہ خیر سگالی اور دعاؤں کے پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مکمل خیریت سے ہوں اور جلد صحت یاب ہو کر گھر چلاؤں گا میری صحت یابی آپ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ کا ہے جس پر عوام کا شکر گذار ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں