اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وہاب ریاض اہم ہتھیار ہے، مکی آرتھر

اشتہار

حیرت انگیز

ہملٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر  نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے باؤلرز موجود ہیں جو اپنی عمدہ باؤلنگ اور سوئنگ کی خصوصیات کے ساتھ مخالف ٹیم کو پریشان کرتے ہوئے حقیقی طور پر تباہی مچا سکتے ہیں۔

کرک انفو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کوچ آرتھر نے کہا کہ ’’نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں کچھ کھلاڑیوں میں ایسی خصوصیات نظر آئیں جو آسٹریلیا کے دورے میں اہم ہتھیارثابت ہوسکتی ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی سوئنگ نے کیوی بیٹسمینوں کو پریشان کیا، اُن کی باؤلنگ دیکھ کر ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا میں انہیں بطور  اہم ہتھیار کے طور پر سلیکٹ کیا جائے گا اور امید ہے کہ وہ ہماری امیدیوں پر پورا اتریں گے۔


پڑھیں : ’’ سلو اوور ریٹ، کپتان مصباح الحق ایک میچ کے لیے معطل ‘‘


 ہملٹن کی وکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ ’’وکٹ سبز تھی جس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑا تاہم ہمارے پاس ایسے باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں جو ہر قسم کی پچ پر تباہی مچا سکتے ہیں اور وہاب ریاض اُن میں سے ایک ہے‘‘۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ’’وہاب اپنی رفتار اور ریورس سوئنگ کی صلاحیتوں کے باعث آسٹریلیا میں ہتھیار نمبر ایک ثابت ہوں گے، وہ غیر معمولی باؤلر ہیں کیونکہ وہ دونوں کنڈیشنز میں باؤلنگ کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں: ’’ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ‘‘

 خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر کو ہملٹن میں شروع ہوگا، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ہملٹن ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں وہ ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز میں کھیلے گی جبکہ 5 ایک روزہ میچ کی سیریز بھی اس شیڈول میں شامل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا  ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 15 دسمبر کو برسبین گابا میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں