منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں اوسطاً ستر ہزار روپےماہانہ اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم ایجنڈےمیں سرفہرست ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری اعلان کردیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ارکان سینیٹ کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری دی تو اراکین پارلیمنٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیسک بجائیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ارکان سینیٹ، قومی اسمبلی کی تخواہ 61 ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے،  چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 62 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 5 ہزار کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تنخواہ 1 لاکھ 44 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کی گئی ہے، وزیر اعظم کی تنخواہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سے کم رکھی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہو گی ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 سے ہوگا۔

تنخواہوں میں اضافے کے بعد بھی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ممبر صوبائی اسمبلی کی تنخواہیں اب بھی زیادہ ہیں۔ خیال رہے ارکان پارلیمنٹ ماہانہ تنخواہ کےساتھ سفری الاؤنس اورعلاج معالجے سمیت دیگرمراعات کی مد میں بھی لاکھوں روپےماہانہ وصول کرتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں