ایڈلڈ: آسٹریلوی خاتون گھر میں اپنی 14 پالتو بلیوں کو بند کر کے چلی گئی جس کے بعد بلیوں نے کھانا پینا نہ ملنے اور بھوک کے باعث ایک دوسرے پر حملہ کر کے ہلاک کرکے خوراک کی کمی کو پورا کیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈلڈ میں پیش آیا، جہاں 43 سالہ خاتون اپنے گھر میں 14 پالتو بلیوں کو بند کر کے خود روانہ ہوگئیں۔
آسٹریلوی خاتون روانہ ہوتے وقت بلیوں کے کھانے پینے کے انتظامات کر کے نہیں گئی تھیں پھر ایک وقت ایسا آیا کہ جب بلیوں کو بھوک کی شدت ستانے لگی اور انہوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا اور آپس کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر جانوروں کے تحفظ کے لیے قائم برطانوی تنظیم (آر ایس پی سی اے) نے نوٹس لیا اور حکومت مقامی حکومت کو خاتون کے خلاف کارروائی کے لیے نوٹس بھیجا، عالمی ادارے کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کیا۔
آر ایس پی سی اے کے مطابق خاتون گھر سے روانہ ہوتے وقت بلیوں کے لیے کھانے پینے کے انتظامات کر کے نہیں گئیں جس کے باعث بلیوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا اور صرف ایک بلی زندہ بچی جس کی حالت کافی خراب تھی۔
مقامی انتظامیہ نے بلیوں کو گھر پر اکیلا چھوڑ کر جانے اور ان کی ہلاکت سامنے آنے کے بعد خاتون کو جانوروں کے ساتھ بے رحمی برتنے کا مجرم قرار دے دیا۔ پالتو جانوروں کی پرورش میں غلفت برتنے پر خاتون کو سزا سنائی گئی ہے۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے پر خاتون کو ایک سال کے لیے نیک چال چلن اور جانوروں کو پالنے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ زندہ بچ جانے والی واحد بلی کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد اُسے کسی اور کی ملکیت میں دے دیا گیا۔