اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا علاج جاری، سیاسی رہنماؤں کی عیادت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری، ریحام خان اور دیگر نے اُن کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو نجی اسپتال میں لبلبے میں انفکشن کی وجہ سے پیر کو داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔طبی ماہرین کے مشورے کے بعد جے یو آئی کے سربراہ نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

دوسری جانب جمیعت علماء اسلام ف کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، چئیرمین سینیٹ رضا ربانی،ڈپٹی چئئرمین مولانا عبدالغفور حیدری،سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے مولانا فضل الرحمن کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور خذبہ خیر سگالی کے تحت گلدستے بجھوائے۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ کوئی مجھ سے میری شادی کا بھی پوچھ لے، فضل الرحمان ‘‘


اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مولانا فضل الرحمن کے لئے گلدستہ اور فروٹ بھیجے اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، جبکہ وفاقی وزیر حاجی اکرم خان درانی نے بھی مولانا سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کو پیر کے روز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر کی تجویز کے بعد اُن کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی رپورٹس آنے کے بعد انہیں مزید ایک دوروز آرام کامشورہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں