اشتہار

وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہونگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف آج دوروزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے۔انہیں اس دورے کی دعوت ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی نے دی تھی۔

وزیراعظم پاکستان اپنے2روزہ دورے میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کے علاوہ دارالحکومت اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان مشترکہ طور پراس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں،جس میں حکومتی سربراہوں، وزرا، نجی شعبوں کے چیف، سول سوسائٹی کے رہنمااقوام متحدہ کے حکام سمیت 15مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030ء کے تحت پائیدار ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی رابطوں کے ذریعے وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں