جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بھارت کا پانی پاکستان نہیں جانا چاہئیے، نریندرمودی کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کے بعد بھارت کے آبی دہشتگردی کے ناپاک عزائم سامنے آگئے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کا پانی روکنے کا عندیہ دے دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی پنجاب میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پانی پاکستان کو نہیں جانا چاہئیے، پاکستان کوپانی ملتا رہا اور ماضی کی حکومتیں دیکھتی رہیں، پاکستان کی جانب جانے والا پانی روک دیں گے۔

مودی نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کی وجہ سے پانی ضائع ہوجاتا ہے لیکن بھارت کے کام نہیں آتا، بھارتی کسانوں کو بھرپور پانی فراہم کریں گے، پانی کی ایک ایک بوند کو روک کر کسانوں کو دیں گے ۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستان بہہ جانے والے پانی کو بھارت میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کیلئے مختلف پہلووں پر غور کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے جو دیکھے گی کہ پانی کو پاکستان میں جانے سے روکا جائے کیونکہ اس پانی پر بھارت کا حق ہے اور اس کو پاکستان میں نہیں جانے دے سکتے۔

نوٹوں کی منسوخی پر شدید تنقید کی زد میں آئی مودی سرکار نے پنجاب کے ریاستی الیکشن میں کسانوں کے ووٹ لینے کے لئے پانی کومدعا توبنالیا لیکن پاکستان کا پانی روکنا کہیں مودی سرکار کو مہنگا نہ پڑجائے۔


مزید پڑھیں : خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، مودی


یاد رہے رواں سال ستمبر میں  اڑی حملے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا، جو بے نتیجہ رہا۔

مودی کا کہنا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے جبکہ بھارتی ماہرین نے مودی کو پاکستان کا پانی بند نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت چھ دریاوں کا پانی پاکستان کو مل رہا ہے مگر بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان دریاؤں پر ڈیم بنا رہا ہے، جس کے خلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں