تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرینگر: فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹا میں مسلح افراد نے آرمی کیمپ پر حملہ کردیا۔ حملے میں دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ یہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بھارتی فوج کے کسی ٹھکانے پر اپنی نوعیت کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرینگر کے علاقے نگروٹا میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا۔ مسلح افراد کی جانب سے کمپاؤنڈ میں گرینیڈ پھینکے گئے۔

بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپاؤنڈ میں 3 سے 4 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ فوجی کمپاؤنڈ سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔ حملہ آور دستی بم پھینکتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے آفیسرز میس میں داخل ہوئےتھے۔

بھارتی فوج نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید نفری کو نگروٹا کی جانب روانہ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ حملے کے باعث انتظامیہ نے علاقے کے اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلے میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے اور اب علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ نگروٹہ میں ہی بھارتی فوج کی سب سے زیادہ سرگرم شمالی کمان کا ہیڈ کوارٹر قائم ہے۔ یہ حملہ 166 میڈیم ریجمنٹ آرٹلری کے کیمپ پر کیا گیا۔

اسی یونٹ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مبینہ دراندازی کے خلاف منصوبہ بندی بھی ہوتی ہے۔

اس حملے کے بعد نگروٹہ میں فوجی تنصیبات کے قریب گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی اور انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع بارہ مولہ کے قصبے اڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 17 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -