ویسے تو تمام ہی سبزیاں اور پھل صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں اور ان کا باقاعدگی سے استعمال صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ لیکن کچھ سبزیاں ایسی ہیں جو بہت کم وقت میں آپ کو فائدہ پہنچانا شروع کردیتی ہیں۔
ہم نے ایسی ہی کچھ غذائی اشیا کی فہرست بنائی ہے جن کے ایک بار کے استعمال سے ہی آپ خود میں فرق محسوس کریں گے۔ آئیے آپ بھی جانیں کہ وہ اشیا کون سی ہیں۔
پیاز
پیاز کے بغیر ہمارے کھانوں کا تصور نا ممکن ہے۔ پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس مختلف اقسام کے کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔
پالک
ہوسکتا ہے آپ کو پالک کھانا پسند نہ ہو، لیکن پالک ایک بہت ہی فائدہ مند سبزی ہے۔ پالک میں موجود وٹامن ای اور بی جلد کو جوان رکھتا ہے۔
اس میں آئرن کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ جس دن آپ کھانے میں پالک کا استعمال کریں گے اس دن آپ خود کو نہایت چاق و چوبند محسوس کریں گے۔
گوبھی
گوبھی میں موجود وٹامن بی قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے جس سے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔
شکر قندی
شکر قندی میں آئرن، وٹامن بی، سی اور پوٹاشیم جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔ شکر قندی دانتوں کو مضبوط اور چمکدار بناتی ہے۔
ناریل
ناریل قوت مدافعت اور نظام ہضم کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ ناریل کا پانی جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔
بلو بیریز
یوں تو مختلف اقسام کی تمام بیریز صحت کے لیے فائدہ مند ہیں لیکن بلو بیری خاص طور پر اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔
یہ خون میں شوگر اور کولیسٹرول کی مقدار کو معمول کے مطابق رکھتی ہے۔
بادام
چھلکوں کے ساتھ بادام کھانا آپ کے وزن میں کمی، مزاج میں بہتری اور ہڈیوں اور اعصابی نظام کو نہایت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
یہ آپ کے خون میں شوگر کی مقدار کو معمول کے مطابق رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ جلد، بالوں اور ناخنوں کو بھی چمکدار بناتے ہیں۔
اخروٹ
دن کے کسی حصہ میں جب آپ کو بھوک لگے تو غیر صحت مند اور چکنائی بھرے اسنیکس کھانے کے بجائے اخروٹ کھائیں۔ یہ آپ کی دماغی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے اور مختلف دماغی بیماریوں بشمول الزائمر سے تحفظ فراہم کریں گے۔
اس میں موجود اومیگا 3 فیٹس جسم کو خشکی سے محفوظ رکھتے ہیں اور جسم کو درکار چکنائی فراہم کرتے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔