جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لیگی خاتون ہلاکت کیس، دو مبینہ ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چمبہ ہاؤس سے ملنے والی خاتون مسلم لیگی کارکن کی لاش کا معمہ تاحال حل طلب ہے،کیس میں نئی پیشرفت کے بعد دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمیعہ چوہدری ہلاکت کیس میں لاہور پولیس نے چمبہ ہاؤس کے ملازم سلامت کو گرفتار کر لیا ہے، سلامت پر الزام ہے کہ مسلم لیگی خاتون کارکن کو کمرہ اپنی ضمانت پر دلوایا تھا دوسری طرف مرحومہ کو پروٹوکول دینے والے زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔


اسی سے متعلق : خاتون لیگی کارکن کی ہلاکت، رکنِ قومی اسمبلی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ


لاہور پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چمبہ ہاؤس سے ملنے والی گاڑی مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کی نہیں ہے بلکہ یہ کسی دوسرے اشرف نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔


یہ بھی پڑھیں : رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد


واضح رہے اس سے قبل لاہور پولیس نے ایس ایس پی لائنز کی موجودگی میں چمبہ ہاؤس کے 20 سے زائد ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد دو ملزمان سمیت رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے دو روز قبل پارلیمنٹ لاؤجز المعروف چمبہ ہاوس کے ایک کمرے سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون کی لاش ملی تھی یہ کمرہ مسلم لیگ (ن) کے ہی رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کے نام پر بُک کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں