اشتہار

برما مظالم، ملائشین فٹبال ٹیم کا میانمار کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: روہنگیا(برما) میں مسلمانوں پر مظالم اور ریاستی آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملائیشیا کی قومی فٹ بال ٹیم نے میانمار کے ساتھ کھیلے جانے والے دو دوستانہ میچ منسوخ کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روہنگیامیں ہونے والے ریاستی آپریشن اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملائشیا کی قومی فٹ بال ٹیم نے میانمار کے ساتھ رواں ماہ کی 9 اور 12 دسمبر کو ہونے والے میچز نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔


پڑھیں: ’’ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے فوجی آپریشن ‘‘


ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’شیڈول میچ نہ کھیلنے کی سب سے بڑی وجہ برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اور اُن کی نسل کشی ہے، جب تک برما کے مسلمانوں پر مظالم بند نہیں کیے جائیں گے ملائشیا کی ٹیم کوئی میچ نہیں کھیلے گی‘‘۔

- Advertisement -

خیال رہے برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کے خلاف اقوام متحدہ انسانی حقوق کے رضا کار نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ میانمار کی فوج کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

ملائشیا نے بھی روہنگیا میں جاری مظالم پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس ضمن میں ملائشیا کے وزیر کھیل نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد میانمار کی آسیان سے رکنیت ختم اور اس پر نظر ثانی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں