اشتہار

نواز شریف ٹرمپ گفتگو، عالمی میڈیا حیران

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کیلئے خیر سگالی الفاظ نے عالمی میڈیا کو حیران کردیا، امریکی میڈیا نے پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے گفتگو کو میڈیا پر جاری کرنے کو سفارتی آداب کے منافی قراردیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے گفتگو میں پاکستان کیلئے خیر سگالی الفاظ نے جہاں عالمی میڈیا کو حیران کیا وہی بحث چھڑ گئی کہ پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی گفتگو میڈیا کو جاری کرنا سفارتی آداب کے منافی ہے۔

عالمی میڈیا نے وزیراعظم آفس کی پریس ریلیز من و عن نشر کی اور ساتھ شک و شبہات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے پاکستانی وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز زیادہ تر ٹرمپ کی گفتگو پر مشتمل ہے جو انوکھی بات ہے۔

12

نیو یارک ٹائمز نے اس اقدام کو سفارتی حکمت عملی قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ ٹرمپ کی ٹیم نے مواد کی تصدیق نہیں کی تاہم انھوں نے ٹیلیفون کال کو تسلیم کیا ہے۔

13

امریکی نیوز ویب سائٹ وی او ایکس نے بیان کو حیران کن قرار دیا، جس کے  مطابق یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی پاکستانی بیورو کریٹ ٹرمپ کے نام سے  سطور اس طرح ترتیب دے گا کہ پاکستانی انتہائی انٹلی جنٹ لوگ ہیں۔

vox

برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ نے کہا کہ اگر پریس ریلیز حقیقت پر مبنی ہے تو پھر یہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نواز شریف کے درمیان ایک خوبصورت دوستی کا آغاز ہے۔

in

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے غیر معمولی، لاجواب اور شاندار جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئےپاکستان کے لوگوں کو شاندار اور پاکستان کو خوبصورت ملک قرار دیا اور کہا کہ دورہ پر خوشی ہوگی جب کہ ٹرمپ نے گفتگو میں وزیراعظم پاکستان کی تعریفیں بھی کیں۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت


دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے امریکی میڈیا کی بحث پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں